ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب

Govt lifts ban on issuance of non-prohibited bore arms

اسلام آباد:پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا،  فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جاری پوسٹ کی حقیقت سامنے آگئی، کچھ شر پسند عناصر  سیاسی مقاصد کے حصول کیلیےگھناؤنے پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے پوسٹ شیئر کی کہ غزہ جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پاکستان سے فراہم کیا گیا ہے، جس کو بھارٹی میڈیا نے خبر بناکر خوب شورمچایا، درحقیقت یہ بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز اسلحے کی کھیپ کی اسرائیل منتقلی نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے برطانوی انخلاء کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی ہرسطح پر مذمت کی گئی ہے، نگراں حکومت نے واضح کیا ہے کہ قائد اعظم کے بیان کے مطابق معاملات حل کرنے کے حق میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں