صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کی طرف سے منصفانہ فلسطینی مسئلے کی مکمل حمایت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ غزہ کی برادر عوام کی آواز سنی جائے۔
صدر ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلسطینی تنازعے کے حوالے سے ترکیہ کے نقطہ نظر کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی۔
اپنی پوسٹ میں ایردوان نے کہا کہ منصفانہ فلسطینی تنازعہ کے لیے ترکیہ کی مکمل حمایت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ غزہ کے بھائیوں کی آواز سنی جائے، ہم اپنی تاریخی ذمہ داری سے آگاہ ہیں اور ہم اس کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چونکہ ان کے ارادے خالص ہیں، اس لیے ان کے پیش کردہ مقالوں کی ساکھ اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ وہ درست ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے اس اعلامیئے کے نتائج اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں دیکھے۔ ہماری تجاویز اور مقالہ جات نے سربراہی اجلاس کے حتمی اعلامیے کی شکل دی، مجھے یہ بہت اہم لگتا ہے، اب پوری دنیا اس بات پر متجسس نظر آتی ہے کہ ترکیہ تقریباً ہر معاملے پر کیا کہتا ہے ہمیں اپنی عوامی طاقت کے ساتھ ترکیہ کی ساکھ کےشایان شان اقدامات کر رہے ہیں ہماری بلند آواز کی بنیاد ہمارے پس پشت ہماری قوم کا اعتماد اور غیر متزلزل حمایت ہے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ہم نے اس قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم سینہ تان کرکھڑے ہوں گے،ہم اس ملک اور اپنی عوام کی ساکھ اور عزت کو کبھی بھی بدنام نہیں کریں گے،ہم ہر جگہ اس کا مضبوط ترین طریقے سے دفاع کریں گے اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔