ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں سال 2024ء کے دوران سرکاری تعطیلات کے آفیشل کلینڈر کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تعطیلات میں یکم جنوری 2024ء کو نئے سال کے موقع پر ایک آفیشل چھٹی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، تاہم عیدین کی تعطیلات میں چاند کی رویت کے مطابق معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اگلے سال کے آفیشل کلینڈر میں اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبی اور 2 سے 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل کی ہیں۔
خیال رہے کہ سال بھر کی ان تعطیلات کے تعین کے لیے حکومت نے محکمہ فلکیات کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔