ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انقرہ، بھارتی سفارتخانے میں دیوالی تہوار کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام

انقرہ میں بھارتی سفارت خانے نے ہندوستان-ترکیہ دوستی کا جشن منانے کے لیے انقرہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

انقرہ میں ہندوستان کے سفیر ویریندر پال، کچھ اراکین پارلیمنٹ اور بہت سے مہمانوں نے انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانے زیرِ اہتمام منعقدہ "دیوالی ڈنر” میں شرکت کی۔

یہاں اپنی تقریر میں سفیر پال نے یاد دلایا کہ ہندوستان سال کے ان ایام میں متعدد  روائتی تہواروں کی میزبانی کرتا ہے،”خاص طور پر یہ  ہندوستان کی اپنی G20  کی مدتِ صدارت کی کامیابی سے تکمیل کا موقع بھی ہے، ہم اس موقع پر  یہ جشن  بھی منا رہے  ہیں۔”

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکیہ کے لیے اس سال کے G20 عمل میں دل و جان سے اور تعمیری طور پر حصہ لینا انتہائی ضروری ہے، پال نے ہندوستان-ترکیہ تعلقات پر  بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے  کہا کہ ہندوستان نے 6 فروری کےقاہرامان مراش مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد ایک بڑا فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا ، پال نے کہا، ” اس مشکل  گھڑی میں آپ کے زخموں پر مرہم رکھ  سکنا ہمارے لیے بڑا اہم تھا۔

دوسری طرف، پال نے 2021 میں ہندوستان میں کوویڈ 19 کی وبا کے عروج کے دوران  ترکیہ کی طرف سے متعلقہ  طبی آلات ہندوستان کو فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا "ہم دونوں عظیم جمہوریتوں کے لوگوں کے درمیان روایتی طور پر مضبوط دوستی اور ثقافتی رشتوں کی قدر کرتے ہیں۔”

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی دیار باقر کے  ممبر اسمبلی غالپ انصاری اولو نے کہا کہ انہیں وہ اس تقریب میں شرکت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”آج، میں ہندوستان اور ترکیہ کے درمیان بین الپارلیمانی تعلقات کو اجاگر کرنا چاہوں گا اور ان تعلقات کے مستقبل کے لیے اپنی امیدوں کا اشتراک کروں گا۔”

دونوں ممالک ثقافتی اور تاریخی رشتوں سے گہرے جڑے ہونے کی وضاحت کرنے والے  انصاری اولو نے بتایا کہ اس کی بہترین مثال ہندوستانی حکومت اور عوام کی طرف سے 6 فروری کے قاہرامان مراش میں آنے والے زلزلے کے بعد ترکیہ کے لیے دکھائی گئی حمایت اور یکجہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں