ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید جعفری نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار اور کامیڈین جاوید جعفری نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی۔ 

اداکار اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے ابتداء سے مظلوم لوگوں کی حمایت کیلئے سوشل میڈیا پر کوشاں ہیں اور تنازع کے متعلق مداحوں میں آگاہی پھیلارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے ایک لفظ ’حماس لائٹنگ‘ Hamaslighting کی وضاحت پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

’حماس لائٹنگ‘ کی اصطلاح کا مطلب عام لوگوں کو کنفیوز کرنا ہے تاکہ معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل نسل کشی جاری رکھی جاسکے۔

اس اصطلاح کو فلسطینیوں کی نسل کشی پر توجہ ہٹانے کیلئے اسرائیلی حکام کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے، وہ گفتگو میں بار بار ’لیکن حماس‘ کے الفاظ استعمال کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو دھوکہ دے سکیں۔

واضح رہے کہ جاوید جعفری اس سے قبل بھی متعدد سوشل میڈیا پوسٹوں میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں