ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں حکومتیں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کیلیے یکساں مواقع فراہم کریں، الیکشن کمیشن

  کراچی: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگراں حکومتیں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کےلیےیکساں مواقع فراہم کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دیے جانے کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے  وزیراعظم اور چیف سیکریٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نےشکایت کی ہےکہ ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی اور وہ  ووٹر اور سپورٹرز کےساتھ انتخابی مہم نہیں چلا پارہی۔

الیکشن کمیشن نے  کہا ہے کہ نگراں حکومتیں آئین کےتحت پابند ہیں کہ کسی تفریق کےبغیر سب کو یکساں مواقع فراہم کریں۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن کا خط چیف سیکرٹری کے ذریعے نگراں سندھ حکومت کو موصول ہوگیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں