ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54روز پہلے جاری ہو گا، چیف الیکشن کمشنر

 اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا  نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول الیکشن سے 54روز پہلے جاری ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا حلقہ بندیاں شائع ہو چکیں باقی سب کچھ بھی اپنے وقت پر ہو گا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ 8فروری سے پیچھے 54دن کا حساب لگا لیں،ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ یا بیورو کریسی سے لینے سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا نو کمنٹس۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں