ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رفح سرحدی چوکی کو دوبارہ سےح بند کیے جانے کی افواہوں کی مصر نے تردید کر دی

 

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ رفح  سرحدی چوکی کو  بند کر  دیا گیا ہے، یہ آج بھی "معمول ” کے مطابق  کام کر رہی ہے۔

میڈیا آفس نے فلسطینی ہلال احمر کے اس اعلان کے حوالے سے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا کہ اسرائیل نے رفح بارڈر گیٹ سے غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کا داخلہ روک دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ”رفح  سرحدی چوکی(آج) ہفتہ کو معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور ہم ان افواہوں کی تردید کرتے ہیں کہ سرحدی گیٹ بند کر دیا گیا ہے۔”

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے آج رات جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فورسز یکم دسمبر سے "مزید اطلاع تک” مصر سے امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گی اور وہ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے  آ نے والے  امدادی ٹرک ممکنہ طور پر فی الفور علاقے سے نکل جائیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے  مابین 4 روزہ "انسانی توقف” 24 نومبر بروز جمعہ   شروع ہوا تھا جس میں تین دن کی توسیع کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں