ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوگر کا مریض ہوں لیکن آم کھانے ملتان جاتا ہوں، مولانا فضل الرحمن

ملتان: جمعیت علمائے اسلامی  (جے یو آئی ف) کے امیرسربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہوکر ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے،  میری زندگی کی تعمیر میں ملتان کا بڑا کردار ہے، میں شوگر کا مریض ہوں لیکن آم کھانے ملتان ہی آیا کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  جمعیت علما اسلام کا تاسیس کسی ایک مسلک کے علما کا نہیں، برصغیر کے تمام مکاتب فکر کے علما تاسیس کے وقت موجود تھے، ہم نے سیاست کی ہے، دینی اور مذہبی رویوں کو برقرار رکھا ہے، ہم نے ان رویوں کو اپنایا جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اختلاف میں نرمی اور شدت پیدا کرنا انسان کے اپنے اختیار میں ہے، ہمیں اختلافات میں نرمی کو فروغ دینا ہے شدت کو نہیں، عوام کے ساتھ ہمارا تعلق سماجی ہونا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں