صحبت پور :بلوچستان میں صحبت پور کے علاقے حسین آباد میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
صحبت پور پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد زیر زمین چھپایا گیا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔