ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان  پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

گواہان کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک و ایس ای سی پی افسران، پٹواری ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں۔

القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔ نیب نے احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں