ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار: غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان

یروشلم: اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کو واپس لانے تک غزہ جنگ روکنے کی اخلاقی ذمہ داری ہم پر نہیں ہے، آخر وقت تک فلسطین میں جنگ جاری رکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے ردعمل میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہاکہ  ہم امریکا کو بتادیں گے کہ ہم فلسطین میں ہرجگہ کارروائی کریں گے، ہر اس جگہ حملے کریں گے جہاں ابھی تک ہم نے حملے نہیں کیے ہیں۔

 خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے، جس میں 15 رکن ممالک میں سے 14 نے حمایت میں اپنا ووٹ دیا جب کہ امریکا ووٹنگ کے عمل سے مکمل طور پر غیر حاضر رہا۔

The post اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار: غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں