اسلام آباد: جے یو آئی نے طلحہ محمود کےی سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے پر اعتراض کردیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے اپنے سابق رہنما طلحہ محمود کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے پر اعتراض عائد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جے یو آئی رہنما ریحانہ اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق سینیٹر طلحہ محمود کو اس مرتبہ بھی پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
انہوں کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی قیادت نے طلحہ محمود سے سینیٹ الیکشن کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کہا تھا، تاہم انہوں نے پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنے کے بجائے جمعیت علمائے اسلام سے علیحدہ ہوکر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔
ریحانہ اسماعیل کا کہنا تھا کہ طلحہ محمود کے کاغذات پر بحیثیت تائید کنندہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اعتراض جمع کرادیا ہے۔ طلحہ محمود اب صادق و امین نہیں رہے۔ ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔
