ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رابی پیرزادہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

 لاہور: شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی فنکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ایک اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رابی پیرزادہ کی ٹیم کی طرف سے پوسٹ میں کیپشن دیا گیا کہ ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج قرآن کلاس نہیں ہوگی ساتھ ہی مداحوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کیلئے درخواست بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ آتے ہی مداح ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری میں مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی تھی اور وہ اب فلاحی کاموں میں مصروف رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں