ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجے دیوگن کی نئی اسپورٹس ڈراما فلم ’میدان‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی

 ممبئی: بھارتی سینسر بورڈ نے اجے دیوگن کی نئی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’میدان‘ کو نمائش کی اجازت دے دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق انڈین سینسر بورڈ نے فلم میں ایک کٹ بھی نہیں لگایا ہے جس کی وجہ سے فلم میکرز کو مناظر کے حوالے مزید محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سینسر بورڈ نے فلم میکرز سے صرف یہ مطالبہ رکھا ہے کہ فلم کے آغاز میں یہ ڈس کلیمر لکھا جائے کہ فلم حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ایک ’ورک آف فکشن‘ ہے۔

ڈس کلیمر کے ساتھ میکرز سے کہا گیا ہے کہ جہاں فلمی کردار سگریٹ نوشی کررہے ہوں وہاں ایک اینٹی اسموکنگ اسٹیکر لگادیا جائے۔

ذرائع کے مطابق فلم کا دورانیہ 181 منٹ پر مشتمل ہے جو تین گھنٹے، ایک منٹ 30 سیکنڈ کا وقت بنتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں