ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

سیکشن آفیسر ویلفیئر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 10 اپریل بروز بدھ تا 13 اپریل بروز ہفتہ تک 4 چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں