ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویزا کنسلٹنٹ کے دفتر پر چھاپے میں 4 ملزمان گرفتار، وزارت خارجہ کی جعلی مہریں برآمد

  کراچی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کی چھاپہ مار کارروائی گلشن اقبال میں واقع ویسٹرن انٹر پرائزز ایجوکیشن کنسلٹنٹ کے دفتر پر کی گئی جس میں 4 ملزمان واصف الدین، سید عتیق احمد، محمد سراج الحق اور محمد فہد کی گرفتاری عمل میں آئی۔

چھاپے کے دوران ملزمان سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی بڑی تعداد میں جعلی ربڑ کی مہریں برآمد ہوئیں، برآمد ہونے والی مہروں میں تعلیمی اداروں، وزارت خارجہ اور وزارت تعلیم کی مہریں شامل ہیں، علاوہ ازیں پاکستان و بین الاقوامی جامعات کی مہریں، جعلی مارک شیٹیں اور ڈگریاں بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان سے کثیر تعداد میں پاسپورٹس بھی برآمد کر لئے گئے جبکہ نجی بینکوں کی مہریں بھی برآمد ہوئیں جو کہ جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بنانے میں استعمال ہو رہی تھیں، چھاپہ مار کارروائی میں وزرات خارجہ کے جعلی ٹکٹس بھی برآمد ہوئے، ملزمان ویزا حصول کے لئے جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث تھے۔

ملزمان تعلیمی اور وزٹ ویزا کے حصول کے لئے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بناتے تھے، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کے زیر استعمال کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،تفتیش کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں