ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت عید الفطرفلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے طور پرمنائے گی،  نو ید علی بیگ

کراچی: چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت عید الفطر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی، فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے عید الفطر کی نماز میں خصوصی دعائیں کی جائیں، یہ فلسطینی بہن بھائیوں کا بحیثیت مسلمان ہم پر حق ہے،ہم یہ حق ادا کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو الخدمت نے کہا کہ  اہل کراچی سمیت تمام پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ عید الفطر کی نماز فلسطین کے سربند پر چم تلے ادا کریں اور ان سے بھرپوراظہاریکجہتی کریں،عید الفطر کے اجتماعات اور پروگرامز میں فلسطینیوں کو یاد رکھا جائے ۔

نوید علی بیگ نے کہا کہ مظلوم فلسطینی اس وقت بھی سخت ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 22لاکھ سے زائد فلسطینی اب بھی غزہ میں محصور ہیں اورمشکل ترین حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں ،جس بڑے پیمانے پر غزہ میں تباہی ہوئی ہے جنگ بندی کے بعد بھی بحالی کے عمل میں سالوں لگیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں