ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گڈانی کے ساحل پر پہلی بار نایاب نسل کی سیاہ وہیل نمودار

 کراچی: گڈانی کے ساحل پر پہلی بار نایاب نسل کی دیووہیکل سیاہ وہیل دیکھی گئی ماہی گیروں نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں گڈانی کے ساحل پر پہلی بار ایک سیاہ وہیل کو دیکھا گیا ہے، ماہی گیروں نے یہ منظر دیکھ کر تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

ماہی گیروں کے مطابق گڈانی کے ساحل پر ایسی وہیل اس سے قبل نہیں دیکھی گئی، یہ سیاہ وہیل ساحل سمندر سے 3 کلومیٹر دور دیکھی گئی جو کہ حجم میں کافی بڑی تھی۔

ماہی گیروں کے مطابق اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تاہم ناکامی رہی، اسے پکڑنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں