ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ بلدیہ کے متاثرین آج تک حق و انصاف سے محروم ہیں، سیف الدین ایڈوکیٹ

کراچی:جماعت اسلامی کراچی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈووکیٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے شہداء کے لواحقین اور متاثرین کے اعزاز میں ادارہ نور حق میں دیے گئے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ای او بی آئی کی طرف سے ملنے والی پینشن بھی بند کر دی گئی ہے اوریہ لوگ آج تک اپنے حق اور انصاف سے محروم ہیں۔

سیف الدین ایڈوکیٹ نے جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سانحہ بلدیہ کے متاثرین اور شہداء کے لواحقین کو ان کا حق اور انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور مسائل کے حل تک جدو جہد جاری رکھے گی۔

انہوں  نے مزید کہاکہ  12سال سے سینکڑوں متاثرین کے ساتھ مسلسل ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے۔259افراد کو زندہ جلانے والے آج تک کیفر کردار تک نہیں پہنچے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جو وعدے کیے وہ بھی پورے نہیں ہوئے۔

تقریب افطار ڈنرمیں 100سے زائد راشن و عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں