ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی حملوں میں ابتک طبی عملے کے 489 افراد شہید، مجموعی شہادتیں 33 ہزار سے متجاوز

martyrs exceeded

اسرائیلی جارحیت میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے اب تک 310 طبی عملے کے افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 126 ایمبولنسز بھی ناکارہ ہو چکی ہیں۔

 اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کی پٹی سے اب تک 4 ہزار 373 مریضوں کو علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقل کیا گیا ہے جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی فلسطینی بیرونِ ملک منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔

اسرائیل نے اب تک 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا ہے، صہیونی حملوں نے 32 بڑے اسپتالوں اور 53 ہیلتھ سینٹرز کو غیر فعال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 547  فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں