ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیمینزم تحریک نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے، نورا فتیحی

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ فیمینزم نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد اور خواتین کو معاشرے کو درست سمت میں چلانے کیلئے اپنے روایتی کردار ادا کرنے چاہئیں۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ فیمینزم کے بہاؤ میں مرد بھی اپنی مردانگی سے محروم ہورہے ہیں تاکہ وہ خواتین کی ہمسری کرسکیں۔

انہوں نے کہا خواتین کا بنیادی کردار بچوں کی پرورش اور گھر کی دیکھ بھال ہیں اور وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھی اپنے خواب پورے کرسکتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مرد گھر میں پیسے لاتا ہے تو بطور ماں عورت بچوں کی پرورش کرتی ہے۔ اگر دونوں ایک جیسے کام کریں گے تو معاشرہ کیسے آگے بڑھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں