ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی نوشکی میں 11 افراد کے قتل کی شدید مذمت

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کو نوشکی میں 11 افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پرتشدد کارروائی قرار دیا۔

 وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معصوم لوگوں کا خون بہانے والوں کو کبھی نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے صوبے میں قیام امن کے لیے ریاست دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں