ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بالی ووڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے ہندی فلم انڈسٹری میں تعصبات پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ اقربا پروری سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو، میں یہاں موجود ہوں، کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی۔

ودیا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی تنہا ہی فلم انڈسٹری میں آئی تھیں اور ان کا بھی کوئی سرپرست نہ تھا، لیکن پھر بھی وہ اپنی کام سے مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ مخصوص لوگوں کا ساتھ میسر ہوتا تو میری مشکلات کچھ کم ہوجاتیں۔ تاہم میں سمجھتی ہوں مجھے اپنے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں