ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس موجود ہے: ترجمان بشریٰ بی بی

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ ہار کی قیمت 300 کروڑ ہے، ان کو معلوم نہیں کہ ہار آج بھی ہمارے پاس موجود ہے، ہم عدالت میں وہ ہار پیش کرنا چاہ رہے ہیں۔

بشریٰ بی بی کے ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہار کی اصل قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب ہے، انہوں نے ہار کی قیمت 300 کروڑ کر کے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر مقدمہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہار تحفے میں ملا تو ملٹری سیکریٹری بنی گالہ لائے، عمران خان نے کہا اس ہار کو توشہ خانہ میں جمع کروائیں، ہار توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد قیمت دے کر حاصل کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں