اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی درھم برہم ہوگیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیوی مشینری اور واسا کے عملے کو نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا۔ لقمان بانڈا کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 ملبے تلے دب گئے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
