ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا کی ڈیبیو فلم ’کنگ‘ کیلئے اربوں روپے کا رسک لے لیا۔

سجوئے گھوش اور سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار ادا کریں گے اور لگاتار تین بلاک بسٹر فلموں کے بعد کنگ خان کی نئی فلم بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔

فلم ’کنگ‘ کو انٹرنیشنل معیار کی بنانے کیلئے سدھارتھ آنند ہالی وڈ سے متعدد اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ٹیم میں لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مئی سے ہوگا اور اسے 2025 کے دوسرے ہاف میں ریلیز کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں