ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہوش حیات کس بالی وڈ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

 لاہور: بالی وڈ کے خانز کے ساتھ فلم میں کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہے اور اب مہوش حیات نے بھی اپنے پسندیدہ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت میں فلم کا موقع ملے تو وہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

مہوش حیات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بالی وڈ کے تینوں خان ہی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

اس موقع پر مہوش حیات تھوڑا تذبذب کا شکار ہوئی لیکن پھر انہوں نے بتایا کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں