ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، کانسٹیبل شہید

باغبانپورہ :لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کانسٹیبل شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے گئے۔

مقابلے میں کانسٹیبل عمران حیدر نے جام شہادت نوش کیا جب کہ کانسٹیبل دلدار شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ مزید تفتیش جاری تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں