ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا، عظمی بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا ہے جن کا لیڈر اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا، مریم نواز نے اس روایت کو برقرار رکھا، وزیراعلی پنجاب کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں