کراچی : نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک جی میں سیفی کالج کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر راستوں کو آمد و رفت کے لیے کلیئر کر دیا گیا ، جس میں کالج کیلیے کے طلبہ و طالبات کو آنے جانے میں بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق بوہری کمیٹی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد چیئرمین عاطف علی خان کو غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلیے درخواست دی گئی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین نے ہدایات جاری کردیں، جس میں بلاک جی میں سیفی کالج کے اطراف میں تجاوزات کو ہٹا کر کالج کے اطراف والے راستوں کو کلیئر کر دیا گیا ۔
سیفی کالج کے اطراف تجازوات سے شہریوں کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا بوہری برداری کی جانب سے چیئرمین سے فوری تجاوزات کو ہٹا کر راستوں کو کلیئر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ چیئرمین عاطف علی خان نے کام کے مکمل ہونے پر خود سڑکوں پر کام کی نگرانی کرتے ہوئے ایکشن میں نظر آئے ۔
چیئرمین کو وڈیومیں کام کے حوالے سے کسی بھی کوتاہی یہ سستی برتنے والے عملے پر سختی سے نپٹے ہوئے اور کام اپنی نگرانی میں کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
ماضی میں شہر قائد کو لاوارث چھوڑنے والے آج چیئرمین کی انتھک محنت کو دیکھتے ہوئے ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔
واضح رہے کہ چند راز قبل بارشوں سے نپٹنے کیلیے اور پانی کی نقاصی کیلیے چیئرمین کی ہدایت پر نالوں کی صفائی بھی کی گئی اور ساتھ میں سڑکوں کی از سر نو تعمیر ات بھی کی گئی ہیں ۔



