ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حقوق کیلیے 30 مئی کو پنجاب بھر میں دھرنوں کا اعلان

Protest

لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ منگل 30 مئی کو پنجاب بھر کی شاہراہوں پر جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے دے گی۔

منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندم کا بحران دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے، کسانوں کی چیخ و پکار پر بھی پنجاب حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پر جب سے زراعت پر سبسڈی ختم کی ہے، ہر سال کسانوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔

امیرالعظیم نے کہا کہ اس بار نہ صرف گندم کا ریٹ کم رکھا گیا بلکہ خریداری کے مرکز گندم خرید نہیں رہے جس کے باعث کسانوں کو مڈل مین سستے داموں لوٹ رہا ہے،ایک مافیا ہے جو حکومت کی نااہلی کے باعث گندم کا قحط ہو یا فراوانی ہر دو صورتوں فائدہ اٹھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حکومت سبسڈی دے کر پوری گندم مارکیٹ سے خریداری کو مکمل کرے تاکہ عوام کے لیے آٹا اور روٹی دسترس میں رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں