ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز خوشاب اور کامونکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو جبکہ تحصیل روجھان میں آج بروز ہفتہ شریف نامی شہری جاں بحق ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ان تین اموات کے بعد پنجاب میں گزشتہ چند روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے 7 گھر اور 1 سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر پرانی عمارتوں کے گرنے سے 3 شہری جانبحق اور 9 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 7 ہزار 863 ایکڑ اراضی پر فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کےڈپٹی کمشنرز سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات ہدایت کی جبکہ انہوں نے راجن پور میں گزشتہ روز آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے اسکول کے تین طالب علموں کی خیریت بھی دریافت کی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں