ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

ممبئی: بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن لائن کمپیئن لانچ کی ہے تاکہ ان کے بھائی کی موت کی جلد تحقیقات ہوسکے۔

اداکار اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں شویتا سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی کلائی یا ماتھے پر سرخ کپڑا باندھ کر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالیں تاکہ اداکار کی موت کی جلد تحقیقات کا تفتیشی ایجنسی سے مطالبہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ خودکشی تحقیقات، وزیراعظم مودی سے مداخلت کی اپیل

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکار کی بہن نے سی بی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ سچائی کو سامنے لائیں اور تحقیقات جلد مکمل کریں۔

واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں