ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار

پیرس: نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں ان کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی۔

جیرارڈ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار خود پیر کے روز پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔

75 سالہ اداکار پر 2021ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ  جیرارڈ ڈیپارڈیو سے اس سے قبل بھی جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات پر تفتیش ہوچکی ہے اور انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں