ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی کی تعریف کردی۔

ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’، ‘صدقے تمہارے’ اور ‘بختاور’ میں جاندار اداکاری کرکے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی شہرت حاصل کرنے والی یمنیٰ زیدی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی اپنے میک اپ آرٹسٹ تابش کھوجا کے ساتھ موجود ہیں اور میک اپ کروانے کی تیاری کررہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی ویڈیو میں اپنے میک اپ آرٹسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں میک اپ کے بغیر ہی اچھی لگتی ہوں لیکن آج آپ مجھے میک اپ کے ساتھ بہت خوبصورت بنانے والے ہیں۔

اداکارہ میک اپ آرٹسٹ سے کہتی ہیں کہ ایسا ہی ہے ناں؟ جس پر تابش کھوجا زور زور سے قہقہے لگانے لگتے ہیں۔

اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ واقعی میں یہ سچ ہے کہ یمنیٰ زیدی میک اپ کے بغیر بھی بہت حسین ہیں، اللہ نے اُنہیں بہت حُسن دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں