ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا قانونی ٹیکس مقدمات میں پھنسے ہوئے اربوں روپے کے ریونیو کی جلد از جلد وصولی کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور محصولات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر کو رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کی محصولات اکٹھا کرنے کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین نے ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے اور محصولات کی وصولی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے رواں مالی سال کے محصولات کی وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں