ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا دونوں ہی چیئرمین پی اے سی بننے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔ تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تو ان کے بجائے  بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں