ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کو ترقی یافتہ بناکر استحکام پاکستان کیلیے کردار ادا کرینگے، صدر زرداری

کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی یافتہ بناکر استحکام پاکستان کے لیے کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ہم بلوچستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنا کر پاکستان کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی وجہ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔یہاں کی بنجر زمینوں کو منصوبہ بندی کے تحت سیراب کرکے زرعی پیداوار کے قابل بنانے  کی کوشش کی جانی چاہیے۔

صدر آصف زردایر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور صوبوں کو حقوق دینے کے لیے ہماری دور میں اٹھارویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچا۔ دنیا تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، یہاں تیل اور گیس موجود ہیں لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا مگر اب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

صدر زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت  کو سپورٹ کریں گے تاکہ یہاں کے عوام کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کر سکیں۔ بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں