ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں آندھی کے ساتھ بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی

different areas

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، لیسکو کے 320 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

علامہ اقبال روڈ، رنگ روڈ، دھرم پورہ،ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، فتح گڑھ، ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش ہوئی، جہاں بجلی غائب ہوتے ہی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں