ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کے نام فائنل

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب ،فخر زمان، عثمان خان، محمد رضوان ،اعظم خان، شاداب خان ، افتخار احمد اور عماد وسیم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر ، شاہین شاہ آفریدی،  ابرار احمد ، عباس آفریدی اور نسیم شاہ بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں