ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد گڑھی خدابخش میں بھٹو خاندان کے مزارات میں حاضری دی۔

آصفہ بھٹوزرداری رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد پہلی مرتبہ لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو کی قبر میں حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

گڑھی خدابخش میں آصفہ بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، میر مرتضی بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے مزارات پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

خیال رہے کہ آصفہ بھٹوزرداری نواب شاہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی تھیں جہاں ان کے والد آصف علی زرداری نے صدرمملکت بننے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں