ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ٹیکس ریفنڈ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس دہندگان کے ساتھ سی ٹی او اسلام آباد کے ملازمین کی بدسلوکی کے حوالے سے شکایت کنندہ کی طرف سے دائر درخواست پر سیکریٹری ریونیو ڈویڑن/چیئرمین ایف بی آر اور چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، سی ٹی او، اسلام آباد کو دس نوٹس جاری کردیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کی طرف سے عائد کردہ الزامات بارے 27 مئی 2024 تک کمنٹس جمع کروائے جائیں۔

اس حوالے سے جب ٹیکس دہندہ کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے ان کے ٹیکس کے وکیل وحید شہزاد بٹ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بتایا کہ ایف ٹی او بدانتظامی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا کہ ایف بی آر کے ٹیکس ملازمین ریفنڈز کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے جاری کردہ غیر مبہم احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں