ہری پور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملکی حالات روزبروز پستی کی طرف جا رہے ہیں قیدی نمبر 804 کا مینڈیٹ تسلیم کرنے تک حالات ایسے ہی رہیں گے وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت 100روپے یونٹ تک جائے گی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 400 گناہ مزید اضافہ ہوگا۔
عمر ایوب نے کہا کہ گندم کے بحران کے بعد اب چاول کا سکینڈل بھی آئے گا کشمیر بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی چہرہ سامنے آیا ہے افراط زر کے برے حالات کی وجہ سے آئندہ برسوں میں ملکی معیشت مزید تنزلی کا شکار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کا موجودہ بحران حکومت نے خود پیدا کررکھا ہے پانامہ سکینڈل کے بعد اب دبی سکینڈل بھی موجودہ حکمرانوں کے خلاف چارج شیٹ ہے، صوبائی حکومت کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور صوبے کے وسال میں پورا حصہ یا جائے تو خیبرپختونخواہ چند سالوں میں ترقی یافتہ صوبہ بن جائے گا۔
