ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض

  کراچی: پاکستانی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کریں گی بلکہ ان کے ہمسفر کو امیر ہونا چاہئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فلم ’یاریاں‘ کی اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا لڑکا چاہئے جو ان کو انڈسٹری میں رہنے کیلئے سپورٹ کرسکے۔

ملائیکہ ریاض کا کہنا تھا کہ لڑکا نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہو بلکہ وہ فیملی کے ساتھ رہنے والا ہو کیوں کہ وہ اکیلی نہیں رہ سکتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں انہیں خاص مزہ نہیں آیا اسی لئے وہ ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہے اور ابھی وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں