ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک کا شکار، اسپتال داخل

احمد آباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کے باعث احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اداکار منگل کو اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جو شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شاہ رخ خان احمد آباد میں 45 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار فی الحال طبی نگرانی میں ہیں تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے، اسپتال کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں