ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں حماس کے اسنائپر حملے، 3اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہلاک شدگان میں کمبیٹ کور کا ماسٹر سارجنٹ گیڈون ڈیرو، کیپٹن اسرائیل یوڈکن، اسٹاف سارجنٹ الیاہو ہیم ایمسلیم شامل ہیں۔

ایمسلیم اور یوڈکن بیت حنون کے علاقے میں حماس کے اسنائپر حملے میں مارے گئے اور ایک سپاہی شدید زخمی ہوا، جبکہ تیسرا فوجی گیڈون ڈیرو ایک عمارت میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے سے مارا گیا۔ 

اسی دھماکے میں دیگر 2فوجی بھی شدید زخمی ہوئے۔

ان ہلاکتوں سے حماس کے خلاف زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی  فوجیوں کی تعداد 286ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں