ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز الدین صدیقی کا بڑا بھائی فراڈ کے مقدمے میں گرفتار

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو پولیس نے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے بھائی کو اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے جعل سازی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

ایاز الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی کاپی سرکاری ادارے میں جمع کرائی تھیں۔

جعلسازی ظاہر ہونے پر رواں برس مارچ میں ایاز الدین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر گرفتاری عمل میں آئی۔

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں