اسلام آباد : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ وہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک فین پارک بنائے گا تاکہ شائقین پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے لطف اندوز ہو سکیں ، پاک بھارت میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
آئی سی سی کے فیصلے سے شائقین 9 جون کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین کے ذریعے گرین شرٹس کو سپورٹ اور میچ کے پر جوش لمحوں کی خوشی کو محسوس کر سکیں گے۔
روایتی حریفوں کے درمیان میچ 10 مختلف فین پارکس میں دکھایا جائے گا جس میں سیفورڈ، نیویارک میں سیڈر کریک پارک شامل ہے، اس کے علاوہ انڈیا میں بھی فین پارکس میں اندرا گاندھی انڈور ایرینا ہے شامل ہے ۔
راولپنڈی میں فین پارک شائقین کے لیے کھیل شروع ہونے سے 90 منٹ پہلے کھل جائے گا اور کھیل کے اختتام کے 60 منٹ بعد تک کھیل چلتا رہے گا۔
آئی سی سی نے پانچ مختلف ممالک میں نو لائیو سائٹوں کے ساتھ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کو نشر کرنے کے لیے فین پارکس کی ریکارڈ تعداد کا اعلان کیا ہے ۔
بین الاقوامی ادارے کے مطابق یہ اقدام آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلے سے کہیں زیادہ کمیونٹیز کے لیے سب سے بڑا کرکٹ کارنیوال لائے گا۔
آئی سی سی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے زیادہ سے زیادہ 22 میچز نیویارک سٹی، نئی دہلی اور راولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر دکھائے جائیں گے جو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ فین پارکس ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ “پارکس میں لائیو تفریح جیسے ڈی جے، کھانے پینے کی دکانیں، کرکٹ ایمبیسیڈرز، اور خاندانی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی، جس سے یہ دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ سے کیا جائے گا ۔
پاکستان اسکواڈ
بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں ۔
پاکستان کا T20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول
6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس
9 جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک
11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک
16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل
T20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال
