برسلز: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے اور یہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے۔
برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ فریقین کو فوری مذاکرات کرنے چاہئیں ،اسرائیل تسلیم کرے کہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ مغویوں کی رہائی ہونی چاہیے، غزہ کے لوگ زیادہ انتطار نہیں کرسکتے، اسرائیل یہ فیصلہ نہیں کرے گا کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملے گا یا نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین سے جڑا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ اسرائیل تسلیم کرے کے فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر اسکا وجود بھی نہیں ہوسکتا۔
